ایم کیو ایم آزادکشمیر کے زیراہتمام دربار سہیلی سرکارپر شہدائے زلزلہ کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
تقریب میں جناب الطاف حسین کی جانب سے غریب عوام میں مفت کھانا بھی تقسیم کیا گیا
مظفرآباد۔۔۔۔۔۔۔08 اکتوبر
شہدائے زلزلہ کی برسی کے موقع پر ایم کیو ایم آزادکشمیر کے زیراہتمام دربار سہیلی سرکارپر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر غریب عوام میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے مفت کھانا بھی تقسیم کیاگیا۔ دعائیہ تقریب میں طاہرکھوکھر اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر نے شہدائے زلزلہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور اس عزم کااظہار کیا کہ ایم کیو ایم اسی طرح عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔