شہدائے زلزلہ کی آٹھویں برسی کے موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت پریس کلب میں تصویری نمائش
مظفرآباد۔۔۔۔۔۔۔08 اکتوبر
شہدائے زلزلہ کی برسی کے موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت پریس کلب میں تصویری نمائش ‘ تصویری نمائش میں زلزلہ کے فوری بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شروع کئے جانے والے بڑے ریلیف آپریشن کی تصاویر میڈیا اور عوام کیلئے پیش کی گئیں ‘ اس موقع پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر ‘ زون انچارج عزت علی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ نمائش میں عوام کی خصوصی دلچسپی ‘ طاہرکھو کھر نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم وہ واحد سیاسی جماعت تھی جس نے سب سے پہلے ریلیف آپریشن کیا اورکروڑوں روپے کی امداد متاثرین میں تقسیم کی۔ ایم کیو ایم اراکین رابطہ کمیٹی ‘ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مظفرآباد میں موجود رہے اور اپنے متاثرہ بھائیوں کی خدمت کرتے رہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی سیاست کا مقصد خدمت ہے اور ہمارے خلاف پروپیگنڈا صرف اس لئے کیا جارہا ہے کہ ہم غریب اور متوسط طبقہ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ طاہرکھوکھر نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر کسی بھی قسم کے پروپیگنڈا کی پروا کئے بغیر حق پرستی اور خدمت کا سفر جاری رہے گا۔