Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چوہدری نثار کے جنرل پرویز مشرف سے منسوب کردہ انکشافات انتہائی سنگین ہیں، رابطہ کمیٹی


چوہدری نثار کے جنرل پرویز مشرف سے منسوب کردہ انکشافات انتہائی سنگین ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/2/2015
چوہدری نثار کے جنرل پرویز مشرف سے منسوب کردہ انکشافات انتہائی سنگین ہیں، رابطہ کمیٹی
چوہدری نثار کے ان الزامات کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سنگین مضمرات ہوسکتے ہیں، رابطہ کمیٹی
آئی ایس پی آروضاحت کرے کہ فوج کے سابق سربراہ سے منسوب کردہ انکشاف میں کتنی سچائی اور حقیقت ہے، رابطہ کمیٹی
آئی ایس پی آر کے ذریعہ چوہدری نثارعلی کے الزامات کی وضاحت کی جائے، رابطہ کمیٹی
ان انکشافات کو محض ایک خبر سمجھ کر نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، رابطہ کمیٹی
ان انکشافات کے تناظر میں قائد تحریک الطاف حسین کی سلامتی کے حوالہ سے شدید خدشات لاحق ہوگئے ہیں، رابطہ کمیٹی
آئی ایس پی آر اس انکشاف کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے اس حوالہ سے فوج کا مؤقف بھی عوام کے سامنے پیش کرے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔2، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف سے منسوب کرکے جو انکشافات کیے ہیں وہ انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں۔ ان الزامات کے ملکی وبین الاقوامی سطح پر سنگین مضمرات ہوسکتے ہیں لہٰذا آئی ایس پی آر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کہ فوج کے سابق سربراہ سے منسوب کردہ اس انکشاف میں کتنی سچائی اور حقیقت ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان نے 2008ء کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں واضح طورپر یہ کہاکہ جنرل پرویز مشرف نے انہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو کھانے پر مدعو کرکے یہ کہاکہ ’’اگرپرائم منسٹر اجازت دیں توہم الطاف حسین کو برطانیہ میں eliminate کردیتے ہیں اور اسکا الزام بھی ہم پر یعنی فوج پر نہیں آئے گا‘‘۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان نے جس ملاقات کا حوالہ دیا ہے وہ اس وقت ہوئی جب جنرل پرویز مشرف ، پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ تھے ، چوہدری نثارعلی خان، وفاقی وزیرپیٹرولیم کے منصب پر اور میاں شہبا زشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائز تھے جبکہ میاں نوازشریف ، وزیراعظم پاکستان تھے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ سے یہ بات منسوب کرنا کہ ہم یعنی فوج یا اس کی ایجنسیاں ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کو برطانیہ میں نہ صرف لندن میں ’’eliminate‘‘ کرسکتی ہیں بلکہ یہ عمل اس طرح کرسکتی ہے کہ اس کا الزام بھی ان پر نہیں آئے گا، ہرلحاظ سے انتہائی سنگین اور تشویشناک ہے۔ اس معاملہ کی سنگینی میں یوں اور اضافہ ہوگیا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان نے گزشتہ روزیہ کہا ہے کہ وہ اپنے بیان کی صداقت پر آج بھی بدستور قائم ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین ،ایم کیوایم اور کروڑوں عوام کے قائد ہیں ، ایک ایسے وقت میں جہاں ایک جانب ایم کیوایم کے خلاف ایک اور ریاستی آپریشن جاری ہے اور دوسری جانب قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نہ صرف بیانات وخبروں پر مکمل پابندی عائد کرکے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کی بھرمار کردی گئی ہے ، ان انکشافات کو محض ایک خبر سمجھ کر نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ ان انکشافات کے تناظر میں ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سلامتی اور زندگی کے حوالہ سے شدید خدشات لاحق ہوگئے ہیں اور ان خدشات کو ایم کیوایم متعلقہ ملکی اور غیرملکی فورمز پر بھی اٹھارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ،آئی ایس پی آر سے کہاکہ وہ اس انکشاف کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے اس حوالہ سے فوج کا مؤقف بھی عوام کے سامنے پیش کرے۔

4/25/2024 6:35:37 AM