ایم کیوایم ویڈیو سیکشن کے جوائنٹ انچارج عادل چشتی کے والداورسینئرکارکن محمد بشیر چشتی کوآہوں اور سسکیوں کے ساتھ عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں سپرد خاک کر دیا گیا
نمازجنازہ و تدفین میں ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران ،مستعفی رکن سندھ اسمبلی نشاط ضیا ء قادری سمیت اہالیانِ علاقہ اور مرحوم کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
کراچی ۔۔۔02اکتوبر2015
متحدہ قومی موومنٹ ویڈیو سیکشن کے جوائنٹ انچارج عادل چشتی کے والداورسینئرکارکن محمد بشیر چشتی کوآہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازجمعہ شاہ فیصل کالونی نمبر 01کی جامع مسجد مدینہ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں کی گئی ،نمازجنازہ و تدفین میں ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران، مستعفی رکن سندھ اسمبلی نشاط ضیا ء قادری ، مقامی سیکٹر و یونٹ سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و کارکنان سمیت اہالیانِ علاقہ اور مرحوم کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔علاوہ ازیں بشیر چشتی (مرحوم)کا فاتحہ سوئم مورخہ 4؍ اکتوبر 2015ء بروز اتوار بعد نماز ظہر تا عصر جامع مسجد مدینہ شاہ فیصل کالونی نمبر 01میں منعقد کیا جائے گا جبکہ خواتین کیلئے مرحوم کی رہائشگاہ پر ہوگا۔