Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن اسداقبال کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے۔ الطاف حسین


ایم کیوایم کے کارکن اسداقبال کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/2/2015
ایم کیوایم کے کارکن اسداقبال کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے۔ الطاف حسین
کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے 
جس طرح ایم کیوایم کے کارکنوں کی تشددزدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں یہ ظلم وبربریت کی بدترین مثال ہے
اسداقبال کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ وزیراعظم نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ 
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کانوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلندکریں
ایم کیوایم کے کارکن اسداقبال شہیدکے لواحقین سے قائدتحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن ۔۔۔ 2 اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن اسداقبال کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوجس طرح گرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے ، جس طرح انہیں گرفتارکرکے سرکاری حراست میں وحشیانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے اورانہیں شہیدکرکے ان کی تشددزدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں یہ ظلم وبربریت کی بدترین مثال ہے۔ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے کئی کار کنوں کوگرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیاگیااوراب ایم کیوایم کے کارکن اسد اقبال کوبھی اسی طرح رینجرزاہلکاروں نے 21جولائی 2015ء کوگرفتارکرکے ڈیڑھ ماہ تک تشددکانشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیااوران کی لاش موچکوکے علاقے میں پھینک دی گئی۔ جناب الطاف حسین نے اسداقبال کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ رینجرزاہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکن اسداقبال کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے اوراس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کانوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلندکریں۔ جناب الطاف حسین نے اسداقبال شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اسداقبال شہیدکواپنی جوار رحمت میں جگہ دے اورشہیدکے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 

4/24/2024 11:49:08 PM