Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں ایم کیوایم کی حکومت قائم ہوئی تو لیبرقوانین میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔الطاف حسین


ملک میں ایم کیوایم کی حکومت قائم ہوئی تو لیبرقوانین میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔الطاف حسین
 Posted on: 2/28/2015
ملک میں ایم کیوایم کی حکومت قائم ہوئی تو لیبرقوانین میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔الطاف حسین
ایسی تبدیلیاں لائیں گے کہ کوئی بھی محنت کش اپنے بچوں کیلئے تعلیم اورعلاج معالجہ کیلئے پریشان نہیں ہوگا۔الطاف حسین
علم محنت کشوں کا محتاج ہے ،محنت کشوں کی عزت کرناچاہیے، ان کی قدرکرنی چاہیے اوران کی محنت کے مطابق معاوضہ اداکرناچاہیے 
پاکستان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ایک گھناؤنی سازش کاحصہ ہے جس کا مقصد قوم کے اتحادکوپارہ پارہ کرناہے،
عوام اس سازش کوسمجھیں اوراپنے اتحادسے اس سازش کوناکام بنادیں اورپاکستان کوآگے پہنچائیں
لیبرڈویژن کے28ویں سالانہ کنونشن کے موقع پر ایم کیوایم کے دو سینیٹرکی بلامقابلہ کامیابی ایک تحفہ ہے 
سینیٹ الیکشن میں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی پر سابق صدرآصف علی زرداری، سابق وفاقی
وزیرداخلہ رحمن ملک اوردیگررہنماؤں اورنومنتخب سینیٹرز کو بھی مبارکباد
بین الاقوامی سپرطاقتیں امداداورقرضہ دینے کے سلسلے میں طرح طرح کی شرائط پاکستان پر عائد کررہی ہیں
پاکستان تاریخ کی بڑی جنگ میں مصروف ہے، ملک کوانتشارکی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے ۔مخاصمت کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے
ایم کیوایم لیبرڈویژن کے 28ویں سالانہ کنونشن سے ٹیلی فون پر خطاب،لیبرڈویژن کے کارکنوں اور ہزاروں محنت کشوں کی شرکت 
کراچی۔۔۔28 فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ملک میں ایم کیوایم کی حکومت قائم ہوئی تو ہم 21ویں صدی کے جدیدتقاضوں کے مطابق لیبرقوانین میں ایسی تبدیلیاں لائیں گے کہ کوئی بھی محنت کش اپنے بچوں کیلئے تعلیم اورعلاج معالجہ کیلئے پریشان نہیں ہوگا۔ پاکستان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ایک گھناؤنی سازش کاحصہ ہے جس کا مقصد قوم کے اتحادکوپارہ پارہ کرناہے،عوام اس سازش کوسمجھیں اوراپنے اتحادسے اس سازش کو ناکام بنادیں اورپاکستان کومضبوط ومستحکم بنانے کیلئے اپناکرداراداکریں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارآج ایم کیوایم لیبرڈویژن کے 28ویں سالانہ کنونشن سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں لیبرڈویژن کے کارکنوں اور مختلف اداروں سے وابستہ ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی جن میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین اوربزرگ بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر لیبرڈویژن کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان اوررابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ بارش اور سرد ہواؤں کے باوجود اجتماع میں شریک کارکنوں اورمحنت کشوں کا جذبہ قابل دید تھا۔ جناب الطاف حسین نے خراب موسم کے باوجود ہزاروں کارکنوں کی سالانہ کنونشن میں شرکت اورنظم وضبط کے مظاہرے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے لیبرڈویژن کے تمام ذمہ داروں، کارکنوں اور تمام اداروں کے محنت کشوں کو28ویں سالانہ کنونشن کی مبارکبادپیش کی اورکہاکہ آج 28فروری ہے اورلیبرڈویژن کا28واں سالانہ کنونشن ہے اور جو تنظیم اپنے قیام کے بعدجدوجہدکے 28سال گزارلے اسے کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔جناب الطاف حسین نے لیبرڈویژن کی تاریخ پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تحریک شروع ہوئی تومحنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے لیبرڈویژن تشکیل دیاگیا ۔ اس وقت اس میں صرف اردوبولنے والے شامل تھے لیکن تحریک کاقافلہ بڑھاتواس میں تمام زبانیں بولنے والے محنت کش شامل ہوئے اور آج ایم کیوایم کے قافلے میں تمام ہی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے محنت کش اور98فیصدغریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان، بزرگ،طلبہ وطالبات شامل ہیں اورآج کے اس اجتماع میں بھی تمام ہی زبانیں بولنے والے شریک ہیں۔ محنت کشوں کے اتحاد کے باعث آج کئی اداروں میں ایم کیوایم لیبرڈویژن کی حمایت یافتہ سی بی اے موجود ہیں۔ لیبرڈویژن کی ان کامیابیوں میں ان گنت شہیدساتھیوں کی قربانیاں شامل ہیں جن میں لیبرڈویژن کے انچارج شہزدمرزاشہیداوردیگرلاتعدادشہیدشامل ہیں۔انہوں نے ان شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیااورکارکنوں سے پرذوردیاکہ وہ شہیدوں کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں،کیونکہ زندہ قومیں کبھی بھی شہیدوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیبرڈویژن کے کارکنوں کو سینیٹ کے الیکشن میں ا یم کیوایم کے دوامیدواروں بیرسٹر محمدعلی سیف اور محترمہ نکہت مرزاحناکی بلامقابلہ کامیابی پر مبارکبادپیش کی اورکہاکہ لیبرڈویژن کے28ویں سالانہ کنونشن کے موقع پر ایم کیوایم کے دو سینیٹرکی بلامقابلہ کامیابی آپ کیلئے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے سینیٹ الیکشن میں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی پر پیپلزپارٹی کے سربراہ سابق صدرآصف علی زرداری، سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اورپیپلزپارٹی کے دیگررہنماؤں اورنومنتخب سینیٹرز کو بھی مبارکبادپیش کی اوراس سلسلے میں تعاون پر آصف زرداری اوررحمن ملک کاشکریہ اداکیااورکہاکہ یہ ایم کیوایم کی ہی نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کی بھی کامیابی ہے اورمحنت کشوں کی بھی کامیابی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک میں ایک طرف مسلح افواج پاکستان کوبچانے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب میں لگی ہوئی ہیں، اس میں میجر، کیپٹن اور جوان ہی نہیں بلکہ کرنل، بریگیڈیئر اور جرنیل تک اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک نازک صورتحال سے گزررہاہے اور بین الاقوامی سپرطاقتیں امداداورقرضہ دینے کے سلسلے میں طرح طرح کی شرائط پاکستان پر عائد کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان تاریخ کی بہت بڑی جنگ میں مصروف ہے، ایسے میں ملک کوانتشارکی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے ۔مخاصمت کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایک طرف دشمن عناصرمساجد امام بارگاہوں اورسرکاری املاک پر خودکش حملے اوربم دھماکے کررہے ہیں اورانسانوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں دوسری طرف دہشت گردوں نے کراچی اورملک کے مختلف شہروں میں تسلسل کے ساتھ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ شروع کیاہواہے ۔ یہ واقعات ایک گھناؤنی سازش کاحصہ ہیں جس کامقصد فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانا اور عوام کوماضی کی طرح فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرکے ان کے اتحادکوکمزورکرناہے ۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام خدارااس سازش کوسمجھیں ، صبرو برداشت سے کام لیں اور اپنے اتحادسے اس گھناؤنی سازش کوناکام بنادیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ علم کے فوائدبھی اسی وقت حاصل کئے جاسکتے ہیں جب محنت کش طبقہ ساتھ ہو،یعنی علم محنت کشوں کا محتاج ہے ۔لہٰذا محنت کشوں کی عزت کرناچاہیے، ان کی قدرکرنی چاہیے اوران کی محنت کے مطابق معاوضہ اداکرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ایم کیوایم کی حکومت قائم ہوئی تو ہم 21ویں صدی کے جدیدتقاضوں کے مطابق لیبرقوانین میں ایسی تبدیلیاں لائیں گے کہ کوئی بھی محنت کش اپنے بچوں کیلئے تعلیم اورعلاج معالجہ کیلئے پریشان نہیں ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے لیبرڈویژن کے کارکنوں اورتمام محنت کشوں سے کہاکہ آپ جہاں بھی کام کرتے ہوں اپنے اوقات کار میں محنت سے کام کریں اورحق حلال کی روزی کمائیں اورمحنت کرنے سے جی نہ چرائیں۔ انہوں نے کہاکہ محنت میں برکت بھی ہے اورعظمت بھی ہے اورترقی وخوشحالی بھی ہے لہٰذامحنت کے کسی بھی کام کوکرنے میں شرم محسوس نہ کریں۔ جناب الطا ف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پی آئی اے ، پی ٹی سی ایل، سابقہ واپڈا اوردیگراداروں کے ملازمین مسائل کا شکار ہیں، ان کے مسائل پرتوجہ دی جائے اورانہیں حل کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے اینکرپرسنز، رپورٹرز، کیمرہ مین، فوٹوگرافرز ، ٹیکنیشنز اور ڈرائیور سمیت ڈی ایس این جی کے تمام عملے کو محنت کش طبقہ میں شامل کرتا ہوں ،یہ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کرہرخطرے کی جگہ پہنچ کرکوریج کرتے ہیں، انہیں بعض عناصر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے حتیٰ کہ خواتین رپورٹرز کی حرمت وتقدس کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا جوکہ افسوناک ہے ۔ انہوں نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے کہاکہ میڈیا کے یہ نمائندے ہمارے بھائی بہن ہیں، ہمیں انہیں تنگ نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کی ہرممکنہ مدد کرنی چاہیے ۔ انہوں نے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے مالکان سے اپیل کی کہ صحافیوں کو ویج بورڈ ایواڈ دیا جائے اور جلد ازجلد صحافیوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ صحافت میں پیسے کے عمل دخل کے باعث صحافت کے نام پر ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا عمل کیاجاتا ہے لہٰذا میڈیا کے مالکان اس قسم کے پروگراموں کو نشر نہ کریں جن سے کسی کی تذلیل یا تضحیک ہوتی ہو، میڈیا کو مثبت تنقید کا حق ہے لیکن وہ کسی کیلئے غیرشائستہ اور توہین آمیز الفاظ استعمال نہ کریں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام تحریکی ساتھیوں کی دلی مرادوں کو پورا کرے ، ایم کیوایم کو کامیابیوں سے ہمکنار کرے ، پاکستان کو ترقی وخوشحالی عطا فرمائے ، ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کرے اور پاکستان پر اچھے حکمرانوں کی حکومت قائم کردے ۔ (آمین)

4/23/2024 8:28:22 AM