Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لفظ ’’مہاجر‘‘ کو گالی قرار دینے کے خلاف ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا یوم سیاہ منانے کے فیصلے کی بھرپور توثیق


 Posted on: 10/25/2014
لفظ ’’مہاجر‘‘ کو گالی قرار دینے کے خلاف ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا یوم سیاہ منانے کے فیصلے کی بھرپور توثیق
تمام دکاندار، تاجر، ٹرانسپورٹرز اور تعلیمی ادارے حرمت رسول ؐ کی خاطر یوم سیاہ کے موقع پر اپنی کاروباری و تعلیمی سرگرمیاں بند رکھیں
جن جماعتوں نے اس معاملے پر مصلحتاً خاموشی اختیار کی ہے انہوں نے منافقت سے کام لیا ہے۔ الطاف حسین
خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دیکر شان رسالت ؐمیں توہین کی ہے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 25 اکتوبر20914ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لفظ ’’ مہاجر‘‘ کوگالی قراردینے کے خلاف ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کل بروزاتوارملک بھرمیں یوم سیاہ منا نے کے فیصلے کی بھرپورتوثیق کی ہے اورتمام دکانداروں، تاجروں ، ٹرانسپورٹرز اورتعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حرمت رسول ؐ کی خاطریوم سیاہ کے موقع پر اپنی کاروباری وتعلیمی سرگرمیاں بندرکھیں اوریوم سیاہ کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ خورشید شاہ نے لفظ مہاجرکوگالی قراردیکرشان رسالت ؐ میں توہین کی ہے جبکہ سرکاردوعالمؐ پر قربان ہے اورا یک دن کاروبا راورٹرانسپورٹ سے احتجاجاً علیحدہ ہوکر کوئی بہت بڑا نقصان نہیں کریں گے اور جو بھی نقصان ہوگا دوسرے دن تمام ورکرز ،طلبہ طالبات ،دیگر شعبہ زندگی کے لوگ ڈبل کا م کر کے اپنے ضمیر کے مطابق اس نقصان کوپوراکریں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت دے کہ وہ اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے تہذیب ،شائستگی اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں، ا س کی تذلیل نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اللہ اور رسولؐ کے ماننے والے ہیں، پاکستان میں پاکستان میں اکثریت مسلمانوں کی ہے، سب کو احترام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جن جماعتوں نے اس معاملے پر مصلحتاً خاموشی اختیارکی ہے انہوں نے منافقت سے کام لیا ہے اوریہ لفظ’’ منافق‘‘ آج کاایجادکردہ نہیں بلکہ آج سے چودہ سو سال پہلے سرکاردوعالمؐ نے فرمایاتھا لعنت اللہ علی المنافقین، لعنت اللہ علی الکاذبین۔انہیں اپنا فرض پہچانناچاہیے، اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے ۔ 

4/19/2024 5:35:06 PM