Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عبد الستار ایدھی کی رہائشگاہ اور ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی واردات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


عبد الستار ایدھی کی رہائشگاہ اور ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی واردات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 10/19/2014
عبد الستار ایدھی کی رہائشگاہ اور ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی واردات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
جب شہر میں عبد الستار ایدھی جیسی بین الاقوامی فلاحی و سماجی شخصیت اور ان کا ادارہ محفوظ جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ نہیں تو عام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا اندازہ ہر ذی شعور شخص بخوبی لگا سکتا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ڈکیتی کی واردات میں ملوث جرائم پیشہ عناصر دکھی انسانیت کی خدمت اور جذبے سے مکمل عاری ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔19، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بین الاقوامی سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی رہائشگاہ اور ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی واردات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ ڈکیتی کی اس واردات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا ایک مرتبہ پھر پول کھول دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ میٹھادر کھارادر میں ایدھی سینٹر اور عبد الستار ایدھی کی رہائشگاہ پر ڈاکوؤں کا دیدہ دلیری کے ساتھ واردات کرنا، عبد الستار ایدھی اور عملے کو یرغمال بنائے رکھنا اور کروڑوں روپے اور اسی مالیت کا سونا لیکر آرام سے فرار ہوجاناقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں جب عبد الستار ایدھی جیسی بین الاقوامی فلاحی و سماجی شخصیت اور ان کا ادارہ محفوظ نہیں تو عام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا اندازہ ہر ذی شعور شخص بخوبی لگا سکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ڈکیتی کی واردات پر عبد الستار ایدھی اورایدھی سینٹر کے عملہ کے تمام اراکین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی جرائم پیشہ عناصر اس واردات میں ملوث ہیں وہ دکھی انسانیت کی خدمت اور جذبے سے مکمل عاری ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ عبد الستار ایدھی کی رہائشگاہ اور ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاکر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے ۔ 

4/23/2024 10:29:05 PM