Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکی یونٹ کمیٹی کے رکن آفتاب حسین شہیدکوآج بروزجمعہ کورنگی میں سپرد خا ک کیاجائے گا


ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکی یونٹ کمیٹی کے رکن آفتاب حسین شہیدکوآج بروزجمعہ کورنگی میں سپرد خا ک کیاجائے گا
 Posted on: 9/11/2015
آفتاب حسین شہید کی نمازجنازہ کورنگی کے علاقے سیکٹر43 - A رحیم آبادمیں آج بعدنمازجمعہ
ادا کی جائے گی،تدفین کورنگی نمبرایک کے قبرستان میں ہوگی
عوام اس ظلم کے خلاف اتحادویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آفتاب حسین شہید کے جنازے میں زیادہ
سے زیادہ تعدادمیں شریک ہوں ۔ایم کیوایم رابطہ کی اپیل 
آفتاب حسین کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس ہورہاہے

حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ 75کی یونٹ کمیٹی کے رکن آفتاب حسین شہیدکوآج بروزجمعہ کورنگی میں سپرد خا ک کیاجائے گا۔آفتاب شہیدکی میت ضروری کارروائی کے بعد مقامی سردخانے میں رکھ دی گئی۔ آفتاب حسین شہید کی نمازجنازہ کورنگی کے علاقے سیکٹر43 - A رحیم آبادمیں آج بعدنمازجمعہ ادا کی جائے گی جس کے بعد شہید کو کورنگی نمبرایک کے قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ظلم کے خلاف اتحادویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آفتاب حسین شہید کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شریک ہوں اورشہیدکوخراج عقیدت پیش کریں۔شہیدکورنگی سیکٹرکی یونٹ کمیٹی کے رکن آفتاب حسین کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس ہورہاہے۔
*****

9/24/2017 11:18:19 PM