Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹرکے کارکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل بروز پیر بطور احتجاج سندھ بھر میں پرامن ہڑتال کی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی کا اعلان


ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹرکے کارکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل بروز پیر بطور احتجاج سندھ بھر میں پرامن ہڑتال کی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی کا اعلان
 Posted on: 8/9/2015 1
ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹرکے کارکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل بروز پیر بطور احتجاج سندھ بھر میں پرامن ہڑتال کی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی کا اعلان
محمد ہاشم لیاقت آباد سیکٹرکے کارکن تھے۔ محمد ہاشم کو 6، مئی کو نائن زیرو سے اپنے گھر لیاقت آباد جاتے ہوئے رینجرز نے گرفتار کرلیا تھا
تین ماہ بعدآج پولیس کے ذریعے محمد ہاشم کے اہل خانہ کویہ المناک اطلاع ملی ہے کہ محمد ہاشم کی لاش سندھ کے علاقے جامشورو سے ملی 
کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں، دکاندارو ں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل ہے کہ وہ اس کھلے ظلم کے خلاف پیر کواپنا کاروبار، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے پیر کے روز ہڑتال کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
کراچی ۔۔۔ 9 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاقت آبادسیکٹرکے جواں سال کارکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل بروزپیربطوراحتجاج سندھ بھرمیں پرامن ہڑتال کااعلان کیاہے ۔ محمدہاشم لیاقت آباد ایم کیوایم یونٹ 164کے کارکن تھے۔ محمد ہاشم 6، مئی کی شب نائن زیروسے اپنے گھرواقع لیاقت آباد جارہے تھے کہ راستے سے انہیں رینجرزنے گرفتارکرلیاتھا اور گرفتاری کے بعد سے ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا کہ انہیں گرفتار کرکے کہاں رکھاگیا ہے۔ محمدہاشم کے اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کیا اوران کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جس پر 28، جولائی کو عدالت کے حکم پر محمد ہاشم کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کی گئی ۔ تین ماہ بعدآج پولیس کے ذریعے محمدہاشم کے اہل خانہ کویہ المناک اطلاع ملی ہے کہ محمد ہاشم کی لاش سندھ کے علاقے جامشورو سے ملی ہے جنہیں ایدھی سینٹردفناچکی ہے۔ایم کیوایم نے محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کے خلاف بطور احتجاج پیر کو سندھ بھر میں پرامن ہڑتال کااعلان کیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں، دکاندارو ں اور ٹرانسپورٹرز حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کھلے ظلم وبربریت کے خلاف پیرکے روزاپناکاروبار، دکانیں اورٹرانسپورٹ بند رکھیں۔دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے پیرکے روزہڑتال کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ 

8/19/2017 8:01:16 AM